مکہ

دنیا کے مقدس ترین مقام کے اپنے سفر کو واقعی خاص بنائیں

مکہ دریافت کریں

ممکن ہے آپ کے پاس وقت کم ہو، لیکن ہمارے ساتھ آپ مکہ کے زیادہ سے زیادہ شاندار مقامات دیکھ سکتے ہیں۔

مکہ دریافت کریں

مکہ

مکہ مکرمہ، مسلمانوں کا قبلۂ نماز اور روئے زمین کا مقدس ترین مقام، نہ صرف ایک مذہبی منزل ہے بلکہ روحانیت اور تاریخ میں رچا بسا شہر بھی ہے۔ اپنے سفر کا آغاز مسجد الحرام سے کریں اور خانۂ کعبہ کا طواف ادا کریں، پھر غارِ حرا اور غارِ ثور جیسے لازوال اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کریں۔ مناسک مکمل کرنے کے بعد، اسلام کی بھرپور تاریخ سے آگاہی کے لیے حرمین شریفین کے فنِ تعمیر کی نمائش اور عجائب گھرِ مکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

جبلِ عرفات، مسجدِ نمرہ اور منیٰ و مزدلفہ کے مقدس مقامات کی زیارت ضرور کریں۔ ثقافت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کلاک ٹاور ایک نہایت دل چسپ مقام ہے، جہاں کلاک میوزیم اور مسجد الحرام کا نظارہ پیش کرنے والی آبزرویشن ڈیکس موجود ہیں۔ خریداری کے لیے آپ العزیزیہ مارکیٹ یا الضیافہ مال میں چہل قدمی اور خریداری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Keywords